غیر قانونی بھرتیوں پر برطرف کیے گئے چاروں افسران کی پٹیشن جسٹس نور الحق کی عدالت میں منتقل

منگل 6 دسمبر 2016 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)اسلا م آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں پر برطرف کیے گئے چاروں افسران کی پٹیشن جسٹس نور الحق کی عدالت میں منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے دائر درخواستوںکی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔درخواست گذاروں کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کیس کا اطلاق وزارت پانی و بجلی کے افسران پر کیسے ہوتا ہی ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے کچھ متاثرین کے مقدمات جسٹس نور الحق قریشی کے پاس ہیں، ہمارا کیس بھی ادھر منتقل کیا جائے۔ڈویژن بنچ نے درخواستیں جسٹس نورالحق قریشی کو بھجوا دیں۔