قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت 14دسمبر تک منظور

منگل 6 دسمبر 2016 23:18

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت 14دسمبر تک منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ قتل کی سماعت کی.تو ملزم ملک فوجدار کے وکیل راجہ آفتاب دانیال نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حاجی بشیر 2010میں قتل ہوا تھا۔قتل کے وقت میرا موکل چیک ڈس آنر کے کیس میں جیل میں قید تھا‘ پولیس نے رشوت لے کر 6سال بعد تتمہ بیان میں نامزد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :