فرانسیسی سفیر کی زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات

منگل 6 دسمبر 2016 23:16

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے فرانسیسی سفیر مسزمارٹن ڈورنس نے ملاقات کی،ملاقات میں زراعت ، انجیرنگ ، کمپیوٹر اور خطے کی تاریخ و ثقافت پر تحقیق کرنیوالوں کو جدید دنیا سے ہم آہنگی کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا، وائس چانسلر نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعاون سے تعلیمی و ثقافتی میدانوں میں پیش رفت ہوسکتی ہے، اس موقع پرفرانس کی سفیرنے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور فائن آرٹس کالج کا بھی دورہ کیا۔