رحمت عا لمﷺ کی تشریف آوری سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،عمران خالد بٹ

منگل 6 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ رحمت عا لم کی تشریف آوری سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اورانسانوں کو ہرقسم کی غلامیوں سے نجات مل گئی ،رسول اکرم ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم سیرت نبی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں ،حضور سرکارکائنات ﷺ کی ولادت سے عالمگیر انقلاب برپا ہوا اورعاشقان مصطفی ﷺ اس ماہ نورربیع الاول میں آقا سے محبت عقیدت کا اظہارکرنے کیلئے محفل اوردرودسلام کے پھول نچھاورکرتے دکھائی دیتے ہیں ،سرکاردوعالم ﷺ نے امن اوربھائی چارے کا درسی دیا،تاریخ انسانیت میں بہت سے انقلاب آئے مگرانسانیت کے ماتھے کا جھومرصرف اورصرف یہی انقلاب ہے، تاجدارکائنات نے انسانیت کو پستی سے نکال کرعظمت ورفعت کے آسمان پرپہنچا دیا ،حضور ﷺ کا میلاد منانے والے دونوں جہانوں میں سرخورو ہوں گے کیونکہ وہ اللہ کے محبوب کا جشن منارہے ہیں اوراللہ پاک قرآن کریم میں خود فرماتے ہیں کہ اگرمجھ سے محبت کرنی ہے توپہلے میرے محبوب سے کرو، اگرمحبوب خداخوش ہوگیا تو سای کائنات خوش ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :