پیٹرول پمپ او ر فلنگ سٹیشن کے این او سی کے اجراء میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی او

منگل 6 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ او ر فلنگ سٹیشن کے این او سی کے اجراء میں بلا جوازتاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تین ماہ میں تمام محکمانہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے اجازت نامہ دیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنو ل ، اسسٹنٹ کمشنر ز صدر ، کامونکی ، نوشہرہ ورکاںنورش صباء ، ڈاکٹر رابعہ ریاست ،احسان اللہ کدھر، ڈی او سول ڈیفنس ڈاکٹر منیر ، ڈی او محولیات رانا اصغر ، ڈی او سپیشل پلاننگ نعمان رضا ، ٹی ایم اوز ، صوبائی ہائی ویز، پی ٹی سی ایل، گیپکو، سوئی گیس اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندے بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :