پولیس کا کریک ڈائون،3 منشیات فروش گرفتار، کلوسے زائد چرس برآمد

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔تفصیلات کی مطابق تھانہ صدر،تھانہ صدر جڑانوالہ اور تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان یاسر،اعظم اور جمشید کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 4.130کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم یاسر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ریڈ کے دوران ملزم اعظم کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1550گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کرلیا۔تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مخبری پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم جمشید کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1520گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی سمندری میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :