گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں مقابلہ حسن قرآت و نعت کا انعقاد

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)نعت اور قرآت سوسائٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت اور نعت کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقابلہ قرآت میںسمن آباد کالج سے عالیہ تبسم نے پہلی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد حافظہ طیبہ نے دوسری اور رفاء یونیوسٹی سے انیلہ نوازنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ نعت میںجی سی یونیورسٹی سے انوشہ زاہد نے پہلی ،سمن آباد کالج سے عمارہ طارق نے دوسری اور دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سے سیدہ فصیحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔