فیصل آباد، علمی و ادبی مقابلہ جات سال 2016ء برائے سکولز طالبات کا سلسلہ جاری

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکی خصوصی ہدایت پر علمی و ادبی مقابلہ جات سال 2016ء برائے سکولز طالبات کے سلسلہ میں آج گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول بھوانہ بازار فیصل آباد میں اردو مباحثہ اور بیت بازی کے الگ الگ نشستوں میں مقابلے زیرصدارت میڈم صائمہ انجم النساء سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ سڈورا مسلم گرلز ہائی سکول جھنگ منعقد ہوئے۔

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں اردو مباحثہ بعنوان ’’ہماری قومی پستی کا سبب علمی نہیں بے عملی ہے‘‘کے حق میں دلائل دینے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کی طالبہ غلام فاطمہ اول‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلستان کالونی فیصل آباد کی طالبہ لائبہ مقصود دوئم اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد کی طالبہ حُشما شہزاد سوئم رہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مخالفت میں دلائل دینے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کی طالبہ حرا شہزادی نے پہلی‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھرڑیانوالہ فیصل آباد کی طالبہ خانسہ عفیفہ نے دوسری اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول بھوانہ بازار کی طالبہ طوبیٰ خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بیت بازی کے دوسری نشست میں ہونے والے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 214 ر ب فیصل آباد کی طالبہ آمنہ شفیق اول‘ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد کی طالبہ حُشما شہزاد دوئم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوساں روڈ فیصل آباد کی طالبہ فاطمہ لعل سوئم رہیں۔

یاد رہے کہ07 دسمبر بروز بدھ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول بھوانہ بازار فیصل آباد میں ہی جنرل نالج کوئز نہم و دہم کے الگ الگ نشستوں میں مقابلے ہوں گے۔