گڈگورننس کے لیے احتساب اور کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ڈی او سی بہاول نگر

منگل 6 دسمبر 2016 23:05

چشتیاں۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) گڈگورننس کے لیے احتساب اور کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات برئوے کار لارہی ہے۔یہ بات ڈی او سی بہاول نگر محمد اقبال نے ضلع کونسل ہال بہاول نگر میںTO "SAY NO CORRUPTION"کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو ملتان مبشر گلزار،اے ڈی سی رانا امجد ،ڈی ایم او عبدالجبار گجر،مختلف محکموں کے ای ڈی اوز،ضلعی افسران اور سرکاری محکموں کے آفیشلز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ڈی او سی بہاول نگر محمد اقبال نے مزید کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور یہ معاشرے اور اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے اور اس کی موئثر بیخ کنی کے لیے لوگوں میں آگاہی بھی ضروری ہے کہ وہ کرپشن کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو ملتان مبشر گلزار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف پوری طرح فعال اور سرگرم ہے اور قومی احتساب بیورو ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور ڈویژن میں ہر ضلع میں احتساب کے سلسلہ میں آگاہی بھی دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک اہم ادارہ ہے جس نے کرپشن کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے اور سرکاری محکموں اور اداروں میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے خلاف کاروائیوں سے اپنی کارکردگی اور افادیت ثابت کی ہے انہوں نے کہا کہ رزق حلال میں برکت اور سکون ہے اور کرپشن جہنم کا راستہ ہے ۔سیمینار میں اے ڈی سی بہاول نگر نے اپنے اختتامی کلمات میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :