ایم کیوایم پاکستان نے 25دسمبرکو نشترپارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ایم کیوایم پاکستان نے 25دسمبرکو نشترپارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی 25دسمبر کے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیاریوں کیلئے ایم کیوایم نی11رکنی انتظامی کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں اراکین رابطہ کمیٹی،مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگرشامل ہیں۔جلسے کی تیاریوں کیلئے تمام ٹائون آفسزاوریوسیزکوانتظامات شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 22اگست کے واقعہ کے بعدایم کیوایم پاکستان کایہ پہلاجلسہ ہوگا۔