میئر راولپنڈی کا تاج سردار نسیم کے سر سجانے کا فیصلہ

راولپنڈی کی قیاد ت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کوسردار نسیم، سجاد خان ،شیخ ارسلان ،ملک سلطان اور حامد عباسی پر مشتمل میئر شپ کے پانچ امیدواروں کے نام بھجوائے گئے تھے آج پنجاب ہائوس راولپنڈی میں ہونے والے چیئرمینوں کے اجلاس میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا

منگل 6 دسمبر 2016 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے لئے امیر شہر (میئر شپ)کا تاج مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن کے صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار نسیم کے سر سجانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم فیصلے کا با ضابطہ اعلان آج (بروزبدھ)پنجاب ہائوس میںمتوقع تمام یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کے اجلاس میں کئے جانے کا امکان ہے تاہم سردار نسیم کی میئر شپ کے لئے نامزدگی کی اطلاع گزشتہ شام سے ہی شہر میں پھیلی رہی اس موقع پر مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے خراج تحسین ،مبارکباداور خوشی کی لہر کی پریس ریلیز تو جاری کر دی لیکن بطور جنرل سیکریٹری اس خبر کی تصدیق نہیں کی راولپنڈی کی قیاد ت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کوسردار نسیم، سجاد خان ،شیخ ارسلان ،ملک سلطان اور حامد عباسی پر مشتمل میئر شپ کے پانچ امیدواروں کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں سے سردار نسیم کو راولپنڈی کی میئر شپ کے لئے موزوں امیدوارکے طور پر نامزد کر لیا گیا ہے تاہم رات گئے تک اس کا باضابطہ اعلان نہ ہو سکا توقع ہے کہ آج (بروز بدھ)پنجاب ہائوس راولپنڈی میں ہونے والے چیئرمینوں کے اجلاس میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار نسیم نے ہر آڑے وقت میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل کر پارٹی کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور نہ صرف آمرانہ دور کے ہر ظلم وتشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ تحریک نجات کے دوران انتہائی نامساعد حالات میں چند لوگوں کو ساتھ لے کر احتجاج کے لئے سڑکوں پر رہے اور سیاسی ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی وابستگی کی مثال قائم کی پاکستان مسلم لیگ (ن)سے طویل سیاسی وابستگی اور راولپنڈی کے لئے ان کی خاطر خواہ سیاسی خدمات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :