خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ مہم کا اہتمام

منگل 6 دسمبر 2016 22:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)شہید بے نظیر بھٹو ویمن سینٹر وشیلٹر ہوم محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان نے خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ مہم کا اہتمام کیا جس کے تحت مختلف علاقوں میں لوگوں کو گھریلو تشدد کے بارے میں آگاہی دینا اس پروگرام کا حصہ ہے۔ چنانچہ بے نظیر بھٹو ویمن سینٹر وشیلٹر ہوم کوئٹہ کے زیراہتمام غلام رسول کے علاقے سرہ غڑگئی میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پر منیجر مسز روبینہ زہری اور سوشل ویلفیئر آفیسر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں خواتین کو گھریلو تشدد اور تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ وومن سینٹر کے اغراض ومقاصد بیان کئے گئے کہ ادارہ خواتین کو ہرقسم کے تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے اور مفت قانونی معاونت بھی دیتا ہے۔ اس پروگرام میں خواین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں لڑکیوں کے لئے صرف ایک پرائمری اسکول ہے لیکن اکثر بچیاں سکول چھوڑ چکی ہیں۔ پروگرام کے آخر میں خواتین کی ایک کمیٹی بنائی گئی تاکہ جن خواتین کو ادارے میں خدمات یا مفت قانونی معاونت کی ضرورت ہوگی انہیں معلومات فراہم کی جائیں گی۔