نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ والی بال مقابلوں کے سیمی فائنل راونڈ کا اغا ز

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ والی بال مقابلوں کے سیمی فائنل راونڈ کا اغا ز پہلے سیمی فائنل میں ایلیٹ FRPکی مشترکہ ٹیم نے اکوڑہ سرکل کے ٹیم کو 2-0کے شاندار مقابلے کے بعد ائوٹ کلاس کرکے فائنل میں جگہ بنالی ۔ DPOنوشہرہ واحد محمود نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذیشان سکندر کا استقبال کرکے پولیس والی بال کھلاڑیوں کیساتھ ان کا تعارف کرایا ۔

تفصیلات کے مطابق :۔نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ والی بال ٹورنمنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں DPOنوشہرہ واحد محمود نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذیشان سکندر کو کھلاڑیوں کا تعارف کراتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے ۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں ایلیٹ FRPکی ٹیم نے شاندار مقابلے کے بعد اکوڑہ سرکل کے ٹیم کو 2-0کے مقابلے سے اوٹ کلاس کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی DC نوشہرہ ، DPOنوشہرہ کے علاوہ SPانوسٹی گیشن نوشہرہ جہانزیب خان سرکل DSPs، DSPھیڈ کوارٹر اور ایلیٹ FRPٹیم کے منیجر حاجی سیف علی خان RIپولیس لائن بھی موجود تھے ۔ DCنوشہرہ نے ضلعی پولیس آفیسر نوشہرہ واحد محمود کے اس کاوش کو کافی سراہا اور مستقبل قریب میں اس سلسلے میں ضلع کی سطح پر بڑے ٹورنمنٹ کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :