ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہرمشکل گھڑی اور چیلنجنگ حالات میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، سید اختر علی شاہ

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا پولیس کے جوان اسٹریکنگ فورس کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہرمشکل گھڑی اور چیلنجنگ حالات میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے آج ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔

واضح رہے کہ سید اختر علی شاہ کا بحیثیت ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس چارج سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ اجلاس میں محمد سلیم ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ کوارڈینشن یونٹ (ڈی جی پی سی یو)، کرنل ریٹائرڈ خالد جمیل پرنسپل ایلیٹ پولیس ٹریننگ کالج،کرنل ریٹائرڈثناء اللہ ملک کمانڈر سپیشل کمبیٹ یونٹ ، محمد حسین ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، محمد حسن اقبال ایس پی ایلیٹ فورس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوشہرہ ٹریننگ سنٹر میں زیر تعمیر عمارتوں پر کام کی رفتار کا بھی جائیزہ لیا گیا۔اوراب تک ہونے والی تعمیراتی کام پراطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ کوارڈینشن یونٹ محمد سلیم نے کمانڈ نٹ ایلیٹ فورس کو پراجیکٹ کے فیز 2 اور انٹی ٹیرارزم اینڈ آپریشن کی تربیت کے بارے میں نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے بریفینگ دی ۔ کمانڈنٹ ایلیٹ فورس نے واضح کیاکہ خیبر پختوخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔

اور آج ہم یہ فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں۔ کہ ان قربانیوں کے بدلے میں صوبے بھر سیکورٹی کی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کی کارکردگی پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر ایلیٹ فورس اور سپیشل کمبٹ یونٹ کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ بھی ہوا۔ اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :