کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری شعیب احمد کی ابصارعا لم اور ڈائر یکٹر جنرل پیمرا جا وید اقبال سے ملاقات

مختلف چینلوں سے صحافیوں کے بلاجواز اور بلاضابطہ برطرفی، رپورٹرز، کیمرامین ، ڈرائیوروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے سیفٹی ٹریننگ اور چینلز کے لائسنس کی معطلی سمیت دیگر مسا ئل سے آگا ہ کیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری شعیب احمد نے گز شتہ روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصارعا لم اور ڈائر یکٹر جنرل پیمرا جا وید اقبال سے پیمرا کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف چینلوں سے صحافیوں کے بلاجواز اور بلاضابطہ برطرفی، رپورٹرز، کیمرامین ، ڈرائیوروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے سیفٹی ٹریننگ اور چینلز کے لائسنس کی معطلی سمیت دیگر مسا ئل سے آگا ہ کیا۔

شعیب احمد نے چیئرمین پیمرا سے مطالبہ کیا کہ پیمرا صحافیوں کی برطرفی، تنخواہوں کی تاخیر کے مرتکب اور صحافیوں کے لیے بین الاقوامی طور پر مروجہ اصولوں کے مطابق تربیت فراہم نہ کرنے والے چینلز سے اس سلسلے میں جواب طلبی کرے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایکسپر یس میڈیا گر وپ سے صحا فیوں کی متو قع بر طر فی، جبکہ چینل سیون نیوز، ٹونٹی فور نیوز اور کے ٹونٹی ون سے صحافیوں کی بلاجواز برطرفی پر شد ید تشو یش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)،کراچی یونین آف جرنلسٹس ، پا کستا ن فیڈرل یو نین آف جر نلسٹس اور پریس کلبوں کے مشورے سے چینلز کے لیے میڈیا پرسنس کی بھرتی اور برطرفی سے متعلق قواعد وضوابط طے کرے گا۔ اجلاس میں مشترکہ ٹریننگ ورکشاپس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔سیکریٹری کے یو جے شعیب احمد نے چینلز کے لائسنس کی معطلی سے متعلق صحافیوں میں پائی جانے والی تشویش سے بھی چیئرمین پیمرا کو آگاہ کیا اور مستقبل میں چینلز کے لیے سنگین نوعیت کے سزاوں کے فیصلے سے قبل صحافی تنظیموں کے تحفظات دور کرنے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :