اشرف غنی کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی احسان فراموشی ہے، امتیاز علی آرا ئیں

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اشرف غنی کا پاکستان دشمن ممالک کی خوشنودی کیلئے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنا احسان فراموشی ہے، ہندوستان میں سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی قابل مذمت ہے ،پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کے بجائے آئندہ انڈیا میں کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویثزن کے انفارمیشن سیکریٹری امتیاز علی آرا ئیں،فیصل محمودآرائیں،اکرم حق آرائیں نے اپنے بیان مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کٹ پتلی افغان صدر اشرف غنی کی ہندوستان سمیت دیگر پاکستان دشمن ممالک کی خوشنودی کے لئے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنا احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے اشرف غنی مودی کی زبان بولنے سے پہلے یہ یا د رکھیں کے پاکستان وہ ملک ہے جس نے ہر مسئلے اور نازک حالات میں اسکا ساتھ دیا پاکستان 30سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے جس کے لئے پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے اشرف غنی پا کستان سے درا ندازی اور دہشتگردی کی روک تھا م کا مطالبہ کرنے سے پہلے افغانستان میں ہند و ستانی کونسل خانے جو راء کے ایجنٹوں کے بیس کیمپ اور پاکستان میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی سرپرستی کے مراکز ہیں انکے خاتمے اور وہاں سے پاکستان میں د ہشت گر د وں کی در اندازی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے کانفرنس میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ہندوستان کی سفارتی بد سلوکی سے ہندوستان کی نام نہاد جمہو ریت اور امن پسندی کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے پاکستان کو بھی اب ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کے بجائے اس بد سلوکی کے بعد ہندوستان میں آئندہ کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے کیوں کہ ہندوستان پاکستان کی امن پسندی کو اسکی کمزوری سمجھتا ہی

متعلقہ عنوان :