جھوٹی مارکیٹنگ مہم چلانے پر پی ایس او کو 15 کروڑ روپے کا جرمانہ

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 21:09

جھوٹی مارکیٹنگ مہم چلانے پر پی ایس او کو 15 کروڑ روپے کا جرمانہ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) جھوٹی مارکیٹنگ مہم چلانے پر پی ایس او کو 15 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ایس او پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کا فیصلہ پی ایس او کیخلاف موصول ہونے والی شکایت کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ پی ایس او 2013 سے پریمئیر ایکس ایل اور گرین پلس ڈیزل کی مصنوعات یہ دعوی کرکے فروخت کر رہا کہ اس کے استعمال سے گاڑی کے انجن کی کارگردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ مالیج میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

پی ایس او کے یہ دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مذکورہ 2 مصنوعات کے استعمال سے ایسی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی جیسے کہ پی ایس او کی جانب سے دعوی کیا جاتا رہا ہے۔ شکایت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحقیقات کروائی گئیں جس میں پی ایس او کا دعوی جھوٹ ثابت ہوا۔ دعوی جھوٹ ثابت ہونے پر پی ایس او پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ پی ایس او کو فوری پریمئیم اور گرین ڈیزل کی اصطلاح کا استعمال بھی روک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :