ایس ایم یو اور یو این ویمن کے اشتراک سے جی سی یونیورسٹی میں سٹریٹ تھیٹر

یمن آن وہیل اور خواتین پر گھریلو تشدد‘ جبری شادیاں اور زیادتی کے خلاف معاملات سٹریٹ تھیٹر تھیم میں شامل متوازن معاشرے کے لئے سماجی مباحث خوش آئند امر ہیں‘ ماہرین اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کی گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) چیف منسٹر سپیشل یونٹ لااینڈ آرڈر اور یو این ویمن کے اشتراک سے خواتین کے حقوق‘ تحفظ اور معاشی خودمختاری کے بارے میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سٹریٹ تھیٹر کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے سٹریٹ تھیٹر کا مشاہدہ کیا اور اسے سراہا۔

سٹریٹ تھیٹر کے تھیم میں ویمن آن وہیل یعنی خواتین کے لئے آمدورفت میں آسانی اور خواتین پر گھریلو تشدد‘ جبری شادیاں اور زیادتی کے خلاف معاملات شامل تھے۔ سٹریٹ تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے فن کار اور ماہرین نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیئے اور جنسی عدم مساوات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ متوازن معاشرے کے لئے ایسے امور پر سماجی مباحث خوش آئند امر ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ نے ویمن امپاورمنٹ جیسے اقدامات کو سراہا۔ ایس ایم یو کی ٹیم کی طرف سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کو چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے ویمن آن وہیل‘ وی اے ڈبلیو سی اور دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزیدبرآں ایس ایم یو اور یو این ویمن کے اشتراک سے آج بروز ( بدھ ) کو امپوریم ہال لاہور میں سٹریٹ تھیٹر منعقد ہو گا۔