سندھ میڈیکل کالج میں غیر قانونی بھرتیوں اور داخلوں سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت

عدالت نے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی

منگل 6 دسمبر 2016 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) احتساب عدالت میں سندھ میڈیکل کالج میں غیر قانونی بھرتیوں اور داخلوں سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں بتایا گیا کہ سندھ میڈیکل کالج میں سابق پرنسپل ڈاکٹر اکبر حیدر اور دیگر نے کالج میں غیر ساڑے تین سو زائد داخلے اور بھرتیاں کیں جبکہ تمام ملزمان نے 5 لاکھ سے لیکر 10 لاکھ روپے تک غیر قانونی داخلے اور بھرتیاں کیں عدالت نے ریفرنس کی سماعت وکلا کی عدم حاضری کے باعث آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی واضح رہے احتساب عدالت میں پاکستان اسٹل مل کرپشن کیس کی سماعت 10 دسمبر اور سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیک میندرو کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت عدالت نے وکلا کی عدم حاضری کے باعث آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :