خیبرپختونخواہ کی رافعہ نسیم بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کا حصہ بننے والی پہلی خاتون بن گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 20:56

خیبرپختونخواہ کی رافعہ نسیم بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کا حصہ بننے والی پہلی ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) خیبرپختونخواہ کی رافعہ نسیم بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کا حصہ بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی اہلکار رافعہ نسیم نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رافعہ نسیم بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کا حصہ بننے والی پہلی خاتون اہلکار بن گئی ہیں۔ اس حوالے سے رافعہ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کا حصہ بننے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ جس دن انہوں نے پولیس فورس جوائن کی تھی اسی دن ایک دھماکہ ہوا تھا جس نے ان کی ہمت کم ہونے کی بجائے زیادہ بڑھی تھی۔ رافعہ نسیم خود سے متعلق مزید کیا بتا رہی ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے: