خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس

خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دینے ،بلاک شناختی کارڈ کھلنے کیلئے کمیٹی بنانے ، صوبے میں غیر ملکی امدادی اداروں کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

منگل 6 دسمبر 2016 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران قرار داد کے ذریعے خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دینے ،بلاک شناختی کارڈ کھلنے کیلئے کمیٹی بنانے اور صوبے میں غیر ملکی امدادی اداروں کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیایہ قراردادیں منگل کے روز خیبر پختون خوا اسمبلی میںاسپیکر اسد قیصر کی صدرات میں ہونے والے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر پاس کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن آمنہ سردار نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرے کہ خواجہ سہرائوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور ان کے ووٹ کو اندارج کرنے کے طریقے کو سہل بنائے تاکہ 2018کے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔

(جاری ہے)

سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر DFIDکو خیبر پختون خوا آنے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غیر ملکی امدادی اداروں کے وفود کو صوبے میں آنے کیلئے این او سی کی شرط کو ختم کرے صوبائی حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی،سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ نادرا کی جانب سے شک کی بنیاد پر صوبے کے لاکھوں شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہپو چکے ہیں نہ سفر کر سکتے ہیں نہ کام روز گا ر اور نہ ہی علاج لہذا یہمطالبہ کرتے ہیں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو 2ماہ کے عرصے میں تمام شانختی کارڈ کی انکوائری کریں تینوں قرار دادوں کو متفقہ منظوری دئی گئی قبل ازیں شناختی کارڈ کی بندش پر دیگر اراکین نے بھی بحث کی جبکہDFIDکے کنٹری ڈائریکٹر کو خیبر پختون خوا آنے سے روکنے پر جاری بحث میں پی پی پی کے سلیم خان ،صاحبزادہ ولی محمد ،ڈاکٹر حید علی اور دیگر نے بھی حصہ لیا

متعلقہ عنوان :