اوپن مارکیٹ میں چینی سستی

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی ،شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر الٹی گنگا بہنے لگی

منگل 6 دسمبر 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اوپن مارکیٹ میں چینی سستی، یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی ،شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر الٹی گنگا بہنے لگی۔ خریداروں نے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت پر سوال اٹھانا شروع کردیئے۔اکبری منڈی میں پچاس کلو چینی کے تھیلے کی قیمت دوہزار نوسو تیس روپے متعین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تھوک میں فی کلوگرام چینی کی قیمت اٹھاون روپے فی کلوگرام ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی ساٹھ سے باسٹھ روپے تک فروخت ہورہی ہیجبکہ عوام کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی پینسٹھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جس پر شہریوں نے غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کا مقصد متوسط اور غریب طبقے کو ریلیف پہنچانا ہے مگر یہاں اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے داموں چینی فراہم کی جارہی ہے۔شہریوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔ (ایم سلیمان)