12 ربیع ا لاول کے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی‘فیاض الحق نعیم

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی ایس پی سرکل حضرو فیاض الحق نعیم نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، میلاد کمیٹی کے ارکان بھی اپنی سیکیورٹی رکھیں۔ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے تمام علماء کرام تعاون کریں، موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر جلوس کے تمام راستوں پر ہر مشکوک شخص پر نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے حضرو میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی طرف سے 12 ربیع الاول کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میلاد کمیٹی کے ارکان اور امن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ فیاض الحق نعیم نے کہا کہ 12ربیع الاول کے روز پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جلوسوں میں ایک دوسرے کے مسلک کا خیال رکھا جائے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔اس موقع پر علماء کرام اور میلاد کمیٹی کے ارکان نے انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔