پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اوردیگرعملے کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اوردیگرعملے کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اوردیگرعملے کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ اساتذہ کو 8بجکر20 منٹ پرکالجزمیں حاضرہونالازمی قراردیا ہے،کالج کے اوقات ختم ہونے تک اساتذہ کالج میں موجودرہیں گے،فیصلہ کالجزمیں اساتذہ اوردیگرعملے کی غیرحاضری کی شکایات پرکیاگیا متن میں کہا گیا ہے عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،غفلت برتنے والے اساتذہ کو تادیبی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :