لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر تقرری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا‘ جسٹس شاہد کریم نے فیصلے کو عدالتی نظیر قراردیدیا

عدالت نے 13 یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم غیر آئینی قراردیتے ہوئے کالعدم‘ وائس چانسلرز کی تقرریوں کا اختیار ایچ ای سی کو دیدیا

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر تقرری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا‘لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فیصلے کو عدالتی نظیر قراردیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے 13 یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم غیر آئینی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردیدیا عدالتی فیصلے کے بعد وائس چانسلرز کی تقرریوں کا اختیار ایچ ای سی کو دیدیا گیا 13 یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم غیر آئینی قرار دیکرہر پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں وی سی کی تعیناتی کا اختیار بھی کالعدم قراردیدیا ہے عدالتی فیصلے کے مطابق قائمقام وائس چانسلر ز کو کام کرنیوالوں کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے جبکہ پہلے سے موجود وائس چانسلرز کو توسیع دینا غیر قانونی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں سینئر ترین پروفیسرز کو قائم مقام وی سی تعینات کیا جائے فیصلے کا اطلاع لاہور کی 5 بڑی یونیورسٹیوں پر ہوگا جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی آف لاہور جی سی اور یو ای ٹی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :