قوم کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اُمید ہے کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے گی ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم کی ملتان میں کارکنوں سے گفتگو
منگل 6 دسمبر 2016 20:36
(جاری ہے)
ان خیا لات کا اظہار لاہور سے ملتان پہنچنے پر جماعت اسلامی ملتان سٹی کے نائب امیر ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد کے بھائی منیر خان کے انتقال پر تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق، امیر ملتان سٹی میاں آصف محمود اخوانی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق ، خواجہ عاصم، نادر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں مذہب کی تبدیلی کرنے کے حوالے سے جو قانون بنا یا ہے شریعت کے خلاف ہے ملک بھر کی تمام دینی جماعتوں نے اس کو مسترد کردیا ہے اگر حکومت سندھ نے اس کو واپس نہ لیا تو اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ تمام دینی قوتیں پاکستان کے اسلامی کردار اور اسلامی تہذیب وقوانین کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے مراسات یافتہ طبقہ اور اقتدار پر قابض مافیا ایک کلب کی صورت میں عوام کو گردنوں پر مسلط ہے عوام بیدارہوں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور اسٹیٹس کو کی محافظ قوتوں کو شکست دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانا ما لیکس جیسی تمام لیکس کی تحقیقات اور سزاکیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے اور نوازشریف ، پرویز مشرف ، زرداری کے دور حکومت کی بھی مکمل تحقیقات کرے اس کا آغاز میاں نوازشریف اُس کے خاندان سے کیا جائے۔ کرپشن میں ملوث افراد کو سزا دے۔ کرپشن پاکستان کیلئے ناسور بن چکی ہے ۔ کرپٹ لوگوں کو پھانسی پر لٹکا ئے بغیر ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتا ۔ بعدازں ڈیرہ گازی خان روانہ ہوگئے۔ جہاں پر وہ سیرت کانفرنس کے علاوہ مختلف پروگرامات سے خطاب کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.