عوام کی جان ومال کی حفاظت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید

منگل 6 دسمبر 2016 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء)کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے پر امن ماحو ل میں خلل ڈالنے والوں سے ا ٓ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ژوب ڈویژن مجموعی طور پر پرامن علاقہ ہے ۔متعلقہ سیکورٹی ادارے ۲۱ ربیع ا لائول کے موقع پر منعقد ہونے والی میلاد ا لنبیؐ تقریبات کی حفاظت کو یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شاہ فہد ،ڈی سی لورالائی محمد زمان بازئی ،ڈی سی قلعہ سیف اللہ ناصر خان دوتانی ،ڈی سی بار کھان محمد اکبر ترین ، ڈی سی شیرانی حیات ا للہ کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو )یحی خان ،ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع کے ضلعی پولیس آفیسران سمیت میجر ایثار حسین،میجر وقاص اور دیگر عسکری وسول حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی وخو شحالی کیلئے امن وامان کی بہتر صورت حال نہایت ضروری ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ رکھیں اجلاس میں لورالائی سمیت ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع میں کھلے عام ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی فروخت غیر رجسٹرڈ منی پمپس اور گاڑیوں جیسے امور پر تفصیل سے بحث ہوئی ۔

اجلاس میں ان امور کے حل کے لئے کئی تجاویز پر غور ہوا ۔ مذکورہ امور کے مستقل حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ژوب ڈویژن کی کسی بھی ضلع میں ۲۱ ربیع ا لا ئول کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگراموں کی سیکورٹی کا انتظام کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ ریذیڈنشل کالجوں میں کی نفری تعداد بڑھادی گئی ہے اجلاس میں ہر ضلع میں امن وامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔