پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے ،ْنفیس زکریا

بھارتی جارحیت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا ردعمل ہے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،ْانٹرویو

منگل 6 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا ردعمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔