پاکستان جنوبی ایشیاء میں جرمنی کا اہم اتحادی ہے،پاکستان کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کو مزید مستحکم کرینگے

جرمن سفیر انا لیپل کی گوجرانوالہ کے قریب 500کے وی گرڈ سٹیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 20:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان میں جرمنی کی سفیر انا لیپل نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں جرمنی کا اہم اتحادی ہے۔پاکستان کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کو مزید مستحکم کرینگے۔یہ بات انہوں نے منگل کو گوجرانوالہ کے قریب 500کے وی گرڈ سٹیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

منگل کو جرمن سفارتخانے کے مطابق منصوبے کو جرمن بنک کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔جرمن سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری سیب سٹائن ارنسٹ بھی انکے ہمراہ تھیں۔گرڈ سٹیشن کے دورے کے دوران جرمن سفیر نے منصوبے کی کارکردگی اور مینٹیننس کو سراہا۔جی ایم گرڈ سٹیشن سبز علی نے پانچ سو کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے حوالے سے وفد کو بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :