Live Updates

شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوتے ہی آئے روز کہانیاں بدلی جارہی ہیں، قوم اب بیدار ہو چکی ،عمران خان پانامہ لیکس کیس میں فتح یاب ہونگے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

منگل 6 دسمبر 2016 20:21

شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوتے ہی آئے روز کہانیاں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوتے ہی آئے روز کہانیاں بدلی جارہی ہیں اور قوم کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب قوم بیدار ہو چکی ہے ۔ عمران خان پانامہ لیکس کیس میں فتح یاب ہونگے اور نیا پاکستان بنے گا۔

وہ منگل کو ملتان کے تحریک انصاف کے رہنما ملک جہانگیر بھٹہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر ملک جہانگیر بھٹہ چیئرمین یوسی42عباس آرائیں ، وائس چیئرمین ملک منور بھٹہ ، فہد جہانگیر بھٹہ، لطیف آرائیں جبار قریشی ، محمد شکیل اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے پر ملک جہانگیر بھٹہ، منور بھٹہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

بہت جلد وہ وقت آنیوالا ہے جب ملک میں بادشاہت کا خاتمہ ہو گا۔عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا اور کرپٹ طبقہ کو نکال باہر کرینگے ۔ تحریک انصاف کرپشن سے خاتمے اور انصاف کی ترسیل کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ۔ اس موقع پر جہانگیر بھٹہ ، عباس آرائیں ، منور بھٹہ ، فہد جہانگیر بھٹہ نے خطاب کر تے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جمہوریت کیلئے جہدِ مسلسل کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات