جامعہ کراچی، قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کل ہوگا

منگل 6 دسمبر 2016 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کل بروز بدھ 07 دسمبر 2016 ء کو صبح 10:30 بجے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی ایسٹ معید امان،ریجنل الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ علی اصغرسیال ،اسسٹنٹ کمشنر کراچی ایسٹ سید محمد علی زیدی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکراچی ایسٹ تابندہ خلیق شامل ہیں

متعلقہ عنوان :