جامعہ کراچی، شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس آج سے شروع ہوگی

چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،اختتامی تقریب کی صدارت چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی کریں گے

منگل 6 دسمبر 2016 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس بعنوان: ’’میڈیا کی تعلیم: نظریہ،انڈسٹری اور پاکستان میں تحقیق‘‘ کی افتتاحی تقریب آج بروز بدھ 07 دسمبر 2016 ء کو صبح 9:30 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے جبکہ چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد مہمان خصوصی ہوں گے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لارنس پینٹیک کلیدی خطاب کریں گے،چیئر پرسن شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔اختتامی تقریب کی صدارت چیئر مین سینٹ آف پاکستان میاں رضاربانی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر ہوں گی

متعلقہ عنوان :