جنرل(ر)راحیل شریف کی میجرشبیرشریف شہیدکے یوم شہادت پران کی قبرپرحاضری

سابق آرمی چیف نے میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 19:15

جنرل(ر)راحیل شریف کی میجرشبیرشریف شہیدکے یوم شہادت پران کی قبرپرحاضری

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کے یوم شہادت پران کی قبرپرجاکرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی،۔تفصیلات کے مطابق جنرل(ر)راحیل شریف آج اپنی فیملی کے ہمراہ میانی صاحب قبرستان گئے۔جہاں پرانہوں نے اپنے بڑے بھائی میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کے یوم شہادت پرانکی قبرپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی ۔

جنرل(ر)راحیل شریف نے میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کی قبرپرپھول بھی چڑھائے۔

(جاری ہے)

میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کے یوم شہادت ہرسال6دسمبرکومنایا جاتاہے،اور پاک فوج کی جانب سے سلامی پیش کی جاتی ہے۔آج میجرشبیرشریف شہیدکا45واں یوم شہادت منایاگیا۔واضح رہے میجرشبیرشریف نے19اپریل1964 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔جبکہ6دسمبر1971کوازلی دشمن بھارت کی بھاری توپوں کی شیلنگ اور فضائی حملوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح وطن عزیزکادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔میجرشبیرشریف شہید ،نشان حیدرعزیزبھٹی شہیدکے بھتیجے تھے۔جبکہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :