فاٹا اصلاحات کے حوالہ سے جلدی حتمی شکل دینا از حد ضروری ہے، سرتاج عزیز

منگل 6 دسمبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) فاٹا اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایوان بالا میں سینٹ کی ہول کمیٹی میں بتایا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالہ سے جلدی حتمی شکل دینا از حد ضروری ہے جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا ابھی آپ اس میٹنگ کی کارروائی کو حتمی سمجھ کر کابینہ میٹنگ یا قومی اسمبلی میں پیش نہیں کر سکتے ہم بھی جلدی ضرور چاہتے ہیں لیکن پارلیمانی اور آئینی روایات کو توڑیں گے نہیں ابھی مزید سٹیک ہولڈرز باقی ہیں جن کی اس رپورٹ پر بحث ہو گی پھر اسے سینٹ اجلا س میں پیش کیا جائے گا بعد ازاں اس حتمی رپورٹ کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فاٹا کو قومی دھارے میں شریک کرنے اسے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کی تجاویز کو کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ پر بحث کے بعد شامل کر لیا جائے گا ، منگل کے روز ہول کمیٹی آف سینٹ کے اجلاس میں اکثریتی سینیٹرز نے فاٹا کوصوبہ کے پی کے میں شامل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد اور جے یو آئی کے سینیٹر مولانا حمد اللہ اپنی تجاویز کے دوران صوبہ کے پی کے میں ضم کرنے کی مخالفت کی ۔(عمران چودھری)

متعلقہ عنوان :