پانامہ لیکس ایک ٹاک شو کی طرح لگ رہا ہے، ریحام خان

پانامہ لیکس کے خلاف اپوزیشن کو متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہیے، میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 19:46

پانامہ لیکس ایک ٹاک شو کی طرح لگ رہا ہے، ریحام خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ایک ٹاک شو کی طرح لگ رہا ہے۔ پانامہ لیکس کے خلاف اپوزیشن کو متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن عرفان احمد کی رہائش گاہ واقعہ تاج پورہ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی کام کو ہوم ورک کے بغیرکیا جائے تو وہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا لہٰذا ہر کام ہوم ورک کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا کیس کمزورہے اس مسئلہ پر اپوزیشن کسی ایک نکتے پر نہیں۔ اداروں کو مضبوط اور سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ کسی کی نجی زندگی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اپوزیشن کو پانامہ لیکس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اب تک کی کارروائی سے لگ رہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کا اس مسئلہ پر کوئی ہوم ورک نہیں دونوں میںکوئی بھی مضبوط دلائل نہیں دے رہا دونوںفریقین کی اب تک کی کارروائی کی محض وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔