اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ناظم امتحانات نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 19:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ان امتحانات میں تقریباً اٹھارہ ہزار امیدواروں نے شرکت کی جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 32 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 11451 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 11172 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 3684 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 2892 پانچ پرچوں میں، 1738 چار پرچوں میں، 1223 تین پرچوں میں،837 دو پرچوں میں اور 539 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 7227 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6747 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2106 امیدوار تمام چھ پرچوںمیں، 1650 پانچ پرچوں میں، 1070 چار پرچوں میں، 754 تین پرچوں میں، 547 دو پرچوں میں اور 377 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 71امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے شرکت کی جس میں 70امیدوار تمام چھ پرچوں میں جبکہ ایک امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :