Live Updates

عمران خان کے وکلاء کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیروانی اور حسد کا ہے ‘ مریم نواز پاکستان کے قانون کے تحت خود مختار خاتون ہیں ، عمران خان ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے الزامات کی توثیق ہو گئی ہے ، وہ آج تک منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ موقف بھی تبدیل کئے،عمران خان نے نواز شریف کے مینڈیٹ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی

وز رائے مملکت مریم اورنگزیب ، انوشہ رحمان اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 19:37

عمران خان کے وکلاء کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیروانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیروانی اور حسد کا ہے ‘ مریم نواز پاکستان کے قانون کے تحت خود مختار خاتون ہیں ‘ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہاکہ عمران خان ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ان کے الزامات کی توثیق ہو گئی ہے ، وہ آج تک منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ موقف بھی تبدیل کئے۔ عمران خان نے محمد نواز شریف کے مینڈیٹ کو متنازعہ کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ وہ منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان کے وکلاء وزیر اعظم کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے پیش کئے گئے ثبوتوں پر عمران خان کے وکلاء دلیلیں پیش کر رہے ہیں ان کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیر وانی اور حسد کا ہے ‘ 2018ء میں ہر صورت عمران خان کو ہمارا سیاسی مقابلہ کرن اہو گا۔ انہیں کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔

ملک کو موٹر ویز اور اقتصاد ی راہداری جیسے منصوبے دئیے۔ صحافی بھی اپنے قلم کا درست استعمال کرتے ہوئے حقیقت کو پیش کریں۔ و زیر مملکت نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کے قانون کے تحت خود مختار خاتون ہیں۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عمران خان نیند سے جاگ جاتے ہیں وہ ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ان کے الزامات کی توثیق ہو گئی ہے۔

عمران خان اور ان کے وکلاء آج تک منی لانڈرنگ اورکرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے ثبوتوں میں صحافیوں کی کتابیں ا ور اخباری تراشوں کے خلاف کچھ پیش نہیں کیا۔ عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ جوڈیشل کمیشن میں بھی ان کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے خود تسلیم کیا کہ وہ ٹیکس سپیشل لائر نہیں ہیں ۔

عمران خان کسی طور بھی سچ نہیں چھپا سکتے۔ ان کو دوسروں کی جیبوں سے صرف چیریٹی لینا آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا نام پانامہ دستاویز میں شامل نہیں اور نہ ہی ان کے نام 4 فلیٹس ہیں۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت کے کئی لوگ مریم نواز کے ملازم ہیں۔ شریف خاندان پر الزام لگانے والے خود کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ موقف بھی تبدیل کئے۔

عمران خان نے پہلے نواز شریف کے مینڈیٹ کو متنازعہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خان صاحب مریم نواز اور حسین نواز سے 40 سال پہلے کے حساب پوچھ رہے ہیں۔ وہ خود بھی بتائیں کہ ان کے بڑے کیا کرتے رہے ہیں اور انہیں عدالت سے باہر آ کر جسٹس خان نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان موقف اور وکلاء بدل کر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ دوسروں کی جیبوں پر زندگی گزارنے والا جہازوں میں گھومتا ہے۔ وہ انتشار کی سیاست کر کے اقتدار تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات