Live Updates

وزیراعظم نےواضح کہاتھا کہ مزید شواہد مستند فورم پرپیش کرونگا۔مسلم لیگ(ن)

وزیراعظم نے پارلیمنٹ‌میں خطاب کے مطابق تمام شواہد پیش کردیے ہیں،عمران خان کے وکلاوزیراعظم کی تقاریرمیں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں،عمران خان کے پاس اخباری تراشوں کے علاوہ کوئی کیس نہیں۔مریم اورنگزیب،انوشے رحمان،طلاول چوہدری کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 18:56

وزیراعظم نےواضح کہاتھا کہ مزید شواہد مستند فورم پرپیش کرونگا۔مسلم ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں یہ واضح کہاتھا کہ مزید شواہد مستند فورم پرپیش کروں گا،اب وزیراعظم نے تمام شواہد پیش کردیے ہیں،عمران خان کے وکلا وزیراعظم کی تقاریرمیں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں۔آج اسلام آبادمیں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب،انوشے رحمان،طلاول چوہدری و دیگرپریس کانفرنس کررہے تھے۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیس مریم نواز سے خوف کاکیس ہے۔ مریم نواز ملکی قوانین کےتحت خودمختارخاتون ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں مقابلے کی تیاری کریں۔نوازشریف نے عوام کو موٹرویزاور سی پیک جیسے منصوبے دیے۔انوشے رحمان نے کہا کہ عمران خان آج تک منی لانڈرنگ اورکرپشن کےثبوت پیش نہیں کرسکے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اخباری تراشوں کے علاوہ عمران خان کے پاس کوئی کیس نہیں۔عمران خان سیاسی یتیم لگ رہے ہیں، نومبران پر بہت بھاری گزرا۔عمران خان مریم اور حسین نواز سےوالد،دادا کی کمائی کےثبوت مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے سر پر ہاتھ بھی رکھا جاتا ہے اور تحفے بھی دیے جاتے ہیں۔عمران خان توعدالت کے حکم کے بعد بھی بیٹی کو قبول نہیں کرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :