سردیوں میں انسداد ڈینگی اقدامات سے آئندہ سیزن میں ڈینگی میں 80فیصد کمی آسکتی ہے، ای ڈی او ہیلتھ
منگل 6 دسمبر 2016 19:17
(جاری ہے)
سیمینار میں عام طلبہ، اساتذہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ڈینگی کا مچھر غیر فعال ہو جاتاہے اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آجاتی ہے مگر عام شہریوںکیلئے ضروری ہے کہ سردیوں میں بھی انسداد ڈینگی اقدامات کر توجہ دیں اور اس کا فائدہ آئندہ ڈینگی سیزن میں ہو سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی مچھر کے انڈے ایک سال سے زیادہ عرصہ بھی اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں اور انہیں جب بھی سازگار ماحول اور صاف پانی میسر آتاہے تو ڈینگی مچھر کی افزائش کا عمل شروع ہو جاتاہے۔ ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر نے کہا کہ اس سال راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ برس کی نسبت ستر فیصد کمی آئی ہے کیونکہ اس سال یکم جنوری سے 28نومبر تک راولپنڈی کے 1,151شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ گذشتہ برس 2015میں یکم جنوری سے 28نومبر تک راولپنڈی کے 3,290شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اگر سردیوں کے موسم میں بھی انسدا د ڈینگی اقدامات پر توجہ دیں تو ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہو سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.