کوئٹہ میں لائنوں کی مرمت کے سلسلے میںبجلی بندرہے گی

منگل 6 دسمبر 2016 19:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق7دسمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈ سمنگلی فیڈرسی12 بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈکے ریگی، ایف سی اوراغبرگ فیڈروں سے ایک بجے سے شام4بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 8اور9دسمبرکو سریاب گرڈکے جورسا فیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :