آئی جی خیبرپختونخوا نے ایس ایچ اوڈیرہ کومعطل کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے ایک ایس ایچ اُو کو ان کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی پاداش میں فوری طور پر معطل کرکے بڑی سزا دینے کی غرض سے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی جبکہ جس تھانے کی حدود میں فائرنگ رونما ہوئی تھی اس کے ایس ایچ اُو کوچارج شیٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ضلع ڈی آئی خان میں ٹانک پولیس کے ایس ایچ اُو سب انسپکٹر طارق سلیم کی شادی کی تقریب میں ان کے رشتہ داروںنے ہوائی فائرنگ کی۔ جن کی فائرنگ سے محمد رمضان نامی ایک 13 سالہ بچہ لگ کر جان بحق ہوگیا۔ مقتول محمد رمضان کے والد اور رشتہ داروں نے اُسے ایک اتفاقی حادثہ قرار دیا اور انہوں نے کسی قسم کی رپورٹ/ دعویدار ی نہیں کی۔

(جاری ہے)

تاہم تھانہ پروا جس کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھاکی پولیس نے پولیس اسٹیشن پروا میں اس واقعے کا پرچہ درج کیا۔

آئی جی پی نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور سٹی پولیس اسٹیشن ٹانک کے ایس ایچ اُو سب انسپکٹر طارق سلیم کو فوری طورپرمعطل کرکے انہیںبڑی سزا دینے کی غرض سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی جی پی نے تھانہ پروا کی حدود میں رونما ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے پر SHO پروا کو چارشیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :