وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے میئر کیلئے مزید امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کر لیا

منگل 6 دسمبر 2016 18:47

وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے میئر کیلئے مزید امیدواروں کو انٹرویو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور کے میئر کے لیے مزید امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لاہور کے میئر کے لئے خواجہ احمد حسان کا نام سامنے آیا تھا تاہم اب وزیر اعظم نواز شریف نے مزید امیدواروں کو بھی انٹرویو کے لئے بلا لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کرنل (ر) مبشر اور رابعہ فاروقی کو میئر کے انٹرویو کے لئے اسلام آباد بلایا گیا ہے جہاں وزیر اعظم خود انکا انٹرویو کریں گے جس کے بعد لاہور کے میئر کے لئے نام فائنل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :