بلاول نے پیپلزپارٹی کے آئندہ6مہینوں کے شیڈول کااعلان کردیا
تین ماہ گونوازگواورتین ماہ الیکشن مہم چلائیں گے،پنجاب میں آج تک آمریت چل رہی ہے،ہماراوزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے،اگرعوام میراساتھ دیں تونوازشریف کو2018 میں خداحافظ کہیں گے۔بلاول بھٹوزرداری کایوم تاسیس کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 18:32
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کے آئندہ6 مہینوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ گونوازگواورتین ماہ الیکشن مہم چلائیں گے،پنجاب میں آج تک آمریت چل رہی ہے،ہمیں آپ کی شکل دوبارہ نہیں دیکھنی،آپ 2018 میں جیل میں ہونگے،سعودیہ یاکہیں اور ہونگے؟دنیا کے بڑے کرپشن اسکینڈل نے وزیراعظم کودبوچ رکھا ہے،ہمارا وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے،اگرعوام میراساتھ دیں تونوازشریف کو2018 میں خداحافظ کہیں گے۔
انہوں نے آج بلاول ہاوس لاہورمیں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بے نظیرکابیٹا آیا ہے سندھ یا پارٹی میں تبدیلی آئی ہے یا نہیں؟ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،بلاول بھٹوباہرآرہا ہے۔(جاری ہے)
ہم جمہوری طریقے کواپناکروزیراعظم کو نکالیں گے۔اگرمطالبات نہ مانے گئے تولانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔پھر27 دسمبر کے بعد دم دمام مست قلندر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ27 دسمبرکے بعد لاہورمیں آکررہوں گا،پوری سیاست لاہورسے کروں گا۔اسٹیل سےمیٹرو بنانے کے شوقین خاندان نےاپنی حکومت میں نہ اسکولوں کوچھت دی نہ استادآپ نے لوڈشیڈنگ پرالیکشن لڑا،وہ توختم نہیں کی،بجلی کی قیمت دگنی کردی ہے۔انڈسٹریاں بند ہورہی ہے،مزدوربے روزگارہورہے ہیں۔کارکنوں نے شوبازشریف اورناکام شریفوں کودکھایا کہ پیپلزپارٹی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گونوازگوکا نعرہ کسی گلی یاسندھ کےشہر سے نہیں ،میاں صاحب آپکےگھر سےشروع ہوا ہے۔ہمیں ان شریفوں کو سمجھانا ہے کہ یہ آپ کی آخری باری ہے۔ہم پنجاب کی سیاست سے حصہ لینے نہیں آئے۔ہم پنجاب پرجمہوری قبضہ کرنے آئے ہیں۔یہ آواز سندھ کے کسی چھوٹے شہریا بلوچستان سے آوازنہیں اٹھ رہی۔بلاول نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل نے وزیراعظم کودبوچ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی خارجہ پالیسی نے ہمیں دنیا میں تنہاکردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.