سیاسی وسماجی شخصیت غلام رسول بلوچ رحمت اللہ بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 18:47

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پنجگور گچک لوہڈی اور کونری سے سیاسی وسماجی شخصیت غلام رسول بلوچ رحمت اللہ بلوچ چاکر بلوچ عارف بلوچ عبداللہ بلوچ محمد عالم بلوچ منیر احمد بلوچ نے اپنے ساتھیوں احباب اور رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے اپنے پارٹیوں سے استفیٰ دے کر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ اور حاجی محمد اکبر بلوچ کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت تقریب میں نیشنل پارٹی کے رہنماالطاف حسین بلوچ جاوید کچکول بلوچ عدنان سعید گچکی محمد نواز بلوچ حبیب اللہ بلوچ رحیم جان بلوچ محمد ابراہم بلوچ محمد یعقوب بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد بلوچ نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی محمد اکبر بلوچ جنرل سکیرٹری تاج بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو کرسی اوراقتدار سے کوئی دلچسپی نہیں ہے نیشنل پارٹی کی بنیادی سیاسی پالیسی کا مقصد بلوچستان اور بلوچ قوم کے وقار اور عزت کو بحال کرکے انھیںن ایک بہتر مقام دلانا ہے نیشنل پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو بلوچستان میں ہر طرح کشت خون برادری کشی اغواء برائے تعاون کا ماحول گرم تھا سیاسی ورکروں کو ایک دوسرے سے اپنے خیالات کے تبادلے پر پاپندی تھا سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھا مگر نیشنل پارٹی کی سیاسی اور علمی قیادت نے بلوچستان کے ماحول میں تبدیلی لا کر سیاسی سرگرمیاں بحال اور بلوچستان کو امن تعلیم کی طرف راغب کرکے مثالی اقدامات اٹھایا نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنوں کیلئے باعث فخر کا مقام ہے کہ نیشنل پارٹی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں بلوچستان کے عوام کو سرخ روح کرکے تاریخ رقم کی ہے نیشنل پارٹی کی جمہوری سیاست کا مقصد بلوچستان کے پہاڈوں ریگستانوں میں موجود جھونپڑی اوعر گدانوں میں بسنے والے لوگوں کی عزت نفس اور وقار کو بلند رکھنا ہے نیشنل پارٹی کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج کے زردار سردار نواب اور میر متعبر بھی ووٹ اور سیاسی حمایت حاصل کرنے کیلئے ان پہاڈوں کے دامن میں بسنے واے جھونپڑی والوں کے گھر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی تعلیم یافتہ کارکنوں کی جماعت ہے بلوچستان کے ساتھ غداری اور مفادات کا سودا کا کھبی سوچ بھی نہیں سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں سیاسی کارکنوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی جمہوری جدوجہد حق بجانب ہے۔