ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ کا بیرون سرکلر روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 6 دسمبر 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے بیرون سرکلر روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے بیرون سرکلر روڈ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔