تمام ٹائون ایڈ منسٹریٹر اور ٹی ایم اوز سٹیم روسٹ چرغہ کی دکانوں میں استعمال ہو نے والے چکن گوشت کی کوالٹی کو چیک کریں‘ڈی سی او لاہو ر

منگل 6 دسمبر 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹائون ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھرمیں مو جود سٹیم روسٹ چرغہ کی دکانوں میں استعمال ہو نے والے چکن گوشت کی کوالٹی کو چیک کریں۔ڈی سی او لاہور نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایات جو ہرٹائون میں مو جود شہزاد چرغہ پر لا غر،بیمار اور مردہ چکن کا گوشت دوران ریڈ برآمد ہو نے پر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹی ایم اوز اور ٹی او آرز کو میٹ انسپکٹرز کے خصوصی اختیارات پہلے ہی دئیے ہوئے ہیں قبل ازیں ایک شہری حا جی سرفراز نے ضلعی انتظامیہ کو شکا یت کی کہ شہزاد چرغہ کی انتظامیہ لا غر،بیمار اور مردہ چکن کا گوشت چرغہ میں استعمال کر رہے ہیں جس پر محکمہ لا ئیو سٹاک لاہور کی خصوصی ٹیم نے شہزاد چرغہ پر چھا پہ مار کر لا غر،بیمار اور مردہ جا نوروں کا چکن کا گوشت بر آمد کر لیا۔برآمد ہو نے والے گوشت کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ مالک کو حوالات میں بندکروا دیا گیا ہے۔