ماڈل کسٹم کلکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کروڑوں روپے مالیت کی شراب اوربیئر کو تلف کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کروڑوں روپے مالیت کی شراب اور بیئر کو تلف کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پورٹ قاسم پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کی جانب سے شراب کی 6ہزار سے زائد جبکہ اور بیر کی600بوتلیں تلف کی گئیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم محمد طاہر ،ڈپٹی کلیکٹر محمد سلمان ،ڈائریکٹر یٹ انٹیلی جنس کسٹم، اے این ایف ،پاکستان کوسٹ گارڈز اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔