وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا میجر شبیر شریف شہید کی برسی کے موقع پر پیغام

میجر شبیر شریف شہید نے پاک وطن کے دفاع کیلئے جان نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا

منگل 6 دسمبر 2016 18:31

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا میجر شبیر شریف شہید کی برسی کے موقع ..
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میجر شبیر شریف شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید نے پاک وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کی،پوری قوم کو ان کی عظیم قربانی پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،میجر شبیر شریف شہید نے بہادری اور جرأت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میںزندہ رہیں گے۔