سرائے صالح میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو تنازعہ پر چوہے مار گولیاں کھا لیں

منگل 6 دسمبر 2016 18:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سرائے صالح میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو تنازعہ پر چوہے مار گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ مسماة (م) نے گھریلو تنازعہ پر چوہے مار گولیاں کھالیں جس سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ خاتون کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :