اعلی تعلیمی اداروں کا مقصد ملکی معیشت میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان

منگل 6 دسمبر 2016 18:24

بوریوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں یا یونیورسٹیوں کا مقصد صرف ڈگریاں جاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقصد دیہی ترقی پر توجہ اور جدید سائنسی خطوط پر ملکی معیشت میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے ،بورے والا میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کے قیام کا کریڈٹ یہاں کے سیاستدانوں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے یہاں ایسا ادارہ قائم کر کے علاقے کے ہزاروں طلباء و طالبات کو زرعی تعلیم حاصل کرنے کاموقع فراہم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا کی پہلی سالانہ تقریبات اور زرعی بیٹھک کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے مسلم لیگ (ن )کے ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم ،چوہدری نذیر احمد آرائیں ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور سابق صوبائی وزیر نامزد امیدوار چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی اور ڈاکٹر قمر زمان آف کینیڈا نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پرنسپل سب کیمپس بورے والا پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام خان ،ڈاکٹر جلال عارف پروفیسر آف انٹالوجی فیصل آباد ،ڈاکٹر جہانزیب مسعود چیمہ ،ڈاکٹر اللہ بخش ڈین ایگری انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی اور معروف ڈویلپر رانا طاہر کریم بھی موجود تھے ،وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، اللہ نے ہمیں چار موسم دیئے ہیں، نہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی آبادی سات ارب ہے،پاک چائنہ سی پیک منصوبہ سے دنیا کی نصف آبادی اس سے منسلک ہو جائے گی اور ساڑھے تین ارب آبادی کی خوراک زراعت سے ہی حاصل ہو گی جس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور خوشحالی آئے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈلیوزی یونیورسٹی کینیڈا کے پروفیسر آف انٹامالوجی ڈاکٹر قمر زمان نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کینیڈین یونیورسٹی کے مابین وائس چانسلر کی وجہ سے ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں جس کے تحت یہاں زیر تعلیم طلباء 2سال پاکستان اور 2سال کینیڈا میں تعلیم حاصل کر کے ڈبل ڈگری حاصل کر سکیں گے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ہمارے مطالبے پر بورے والا میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا میگا پروجیکٹ منظور کر کے علاقے کی عوام پر انتہائی مہربانی کی ہے جس پر ہم اٴْن کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر پیر غلام محی الدین چشتی،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے اورممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :